پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا کی دہلی تا واشنگٹن پرواز معطل
مئی 2025 کی بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی جوابی اقدامات نے بھارتی ایئرلائن کو آپریشنل بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، ایئر انڈیا نے یکم ستمبر سے دہلی سے واشنگٹن نان اسٹاپ پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔معطلی کی بنیادی وجہ بوئنگ 787 طیاروں کی محدود دستیابی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش بتائی گئی ہے، جس سے طویل فاصلے کی پروازوں میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے شمالی بھارت سے مغرب جانے والی بین الاقوامی پروازوں کا دورانیہ بڑھا دیا ہے اور پروازوں کے شیڈول پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔مودی سرکار کی متکبرانہ پالیسی اور سفارتی تنہائی نے بھارتی فضائی صنعت کو عالمی سطح پر مشکلات میں ڈال دیا ہے، جس سے ایئر انڈیا کو بھاری نقصان ہوا ہے۔