یلو لائن کرپشن کیس، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور

یلو لائن کرپشن کیس، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور

کراچی میں سندھ ہائیکورٹ نے یلو لائن منصوبے میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ضمیر عباسی کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، جبکہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ ضمیر عباسی پر یلو لائن منصوبے میں تقریباً ساڑھے 8 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔