سرکاری نرخ نامہ مسترد، سبزیوں اور پھلوں کی اوپن مارکیٹ میں من مانے داموں فروخت

سرکاری نرخ نامہ مسترد، سبزیوں اور پھلوں کی اوپن مارکیٹ میں من مانے داموں فروخت

شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے، جہاں متعدد اشیاء سرکاری نرخوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

قیمتوں کے مطابق آلو کا سرکاری نرخ 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز 190 کے بجائے 280 روپے جبکہ بینگن 90 کے مقابلے میں 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔اسی طرح اروی کی سرکاری قیمت 75 روپے کے مقابلے میں 120 روپے، ٹماٹر 190 کے بجائے 230 روپے اور کریلے 200 کے مقابلے میں 380 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری اور اوپن مارکیٹ نرخوں کے درمیان واضح فرق سامنے آیا ہے۔ آم چونسہ سرکاری نرخ 335 روپے کے مقابلے میں 420 روپے فی کلو، امرود 220 کے بجائے 240 روپے اور سیب 280 کے مقابلے میں 390 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

کیلا درجہ اول 190 روپے فی درجن کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 250 روپے فی درجن جبکہ جاپانی پھل 280 کے بجائے 320 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔گرما کی سرکاری قیمت 195 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں صارفین سے اس کے 320 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث سرکاری نرخ نامے اور عملی مارکیٹ قیمتوں کے درمیان فرق مزید نمایاں ہوگیا ہے۔