خاتون چھت پر کپڑے ڈالتے کرنٹ لگنے سے جھلس گئی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)مہر آباد کے ملحقہ گرین ٹا ئون میں خاتون چھت پر کپڑے ڈالتے کرنٹ لگنے سے جھلس گئی۔خاتون چھت پر کپڑے تار پر ڈال رہی تھی کہ گھر کے اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی تاروں سے کپڑے ڈالنے والی چھڑی ٹکرا گئی۔ شدید کرنٹ لگنے سے خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ اہلِ علاقہ نے خاتون کو فوری ہسپتال منتقل کردیا۔