پٹوار خانوں پر چھاپے ، ریونیو امور متاثر

 10 تحصیلوں میں363 موضع جات کے پٹوارخانوں پر تالے لگ گئے ،متعدد اضلاع میں قلم چھوڑ ہڑتال 
لاہور (خصوصی رپورٹ )صوبہ بھر میں پٹوار خانوں پر اینٹی کرپشن کے چھاپوں سے محکمہ ریونیو کے امور متاثر، پٹواری کہیں اعلانیہ کہیں غیراعلانیہ ہڑتال پر چلے گئے۔لاہور کی 10 تحصیلوں میں363 موضع جات کے پٹوارخانوں پر تالے لگ گئے۔ذرائع کے مطابق فردوں کی پڑتال، پراپرٹی خریدوفروخت کا عمل رک گیا۔نجی املاک میں دفاتر اور پرائیویٹ منشیوں پر پابندی پرعملدر آمد سے صورتحال مزید خراب ،متعدد اضلاع میں ریونیو عملہ نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی،پٹواری دفاتر بیٹھنے سے گریزاں، فیلڈ ورک، پیشیوں ودیگر امور کو ترجیح دینے لگے۔ فرد، انتقال و دیگر مقاصد کیلئے آنیوالے سائلین کومشکلات ،پٹواریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی شکایات پر بیجا چھاپوں سے گریز کیا جائے۔