لیبیا میں تیل کی پیداوار متاثر، احتجاج کے باعث اہم پائپ لائن بند

لیبیا میں تیل کی پیداوار متاثر، احتجاج کے باعث اہم پائپ لائن بند

لیبیا میں تیل کی پیداوار متاثر ہونے کے بعد پیٹرولیم فسیلیٹیز گارڈز نے احتجاجاً خام تیل کی ایک اہم پائپ لائن کا وال بند کردیا، جس کے نتیجے میں دو آئل فیلڈز اور ایک پمپنگ اسٹیشن کی سرگرمیاں رک گئیں۔

لیبیا کی نیشنل آئل کارپوریشن نے خبردار کیا ہے کہ سپلائی کی بندش برقرار رہی تو مکمل بندش کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم فسیلیٹیز گارڈز نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں تیل کی پیداوار مزید کم کرنے کی دھمکی دی ہے۔گارڈز کا مطالبہ ہے کہ انہیں مالی اور انتظامی طور پر نیشنل آئل کارپوریشن کے ماتحت کیا جائے۔دوسری جانب سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کی جانب سے یورپ کو خام تیل کی سپلائی روکنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔