خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ

خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60,113 بیرل ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ اس کے مقابلے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2,697 ایم ایم سی ایف ڈی رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اور ماڑی گیس کی پیداوار کے اعداد و شمار میں بھی مختلف تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں، جن میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29,475 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 584 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔