پنجاب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تین مختلف سبسڈی ماڈلز تیار کیے ہیں، جنہیں حکومت کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔
ہر ماڈل کا مقصد صارفین، کاروباری افراد اور ٹرانسپورٹرز کو براہِ راست یا بالواسطہ مالی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کے اثرات کم سے کم ہوں۔
سہولت بازاروں کے ذریعے عوامی سبسڈی:
ضروری اشیا پر 5 سے 10 فیصد تک سبسڈی دی جائے گی۔یہ سبسڈی صارفین کو براہِ راست ریلیف فراہم کرے گی۔ماڈل شفاف اور قابل عمل تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں مارکیٹ میں مصنوعی قیمتوں کے اثرات کم ہوں گے۔
منڈیوں میں بیوپاریوں کے لیے سبسڈی:
رجسٹرڈ کاروباری افراد یا گڈر ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دی جائے گی۔اس سے تجارتی حلقوں کے اخراجات کم ہوں گے اور قیمتوں پر کنٹرول ممکن ہوگا۔ماڈل میں دیگر صوبوں سے آنے والی اجناس کے اثرات پر بھی غور کیا گیا ہے۔
رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کا ماڈل:
اس میں بیوپاریوں کے لیے سبسڈی کے ساتھ شفافیت کو ترجیح دی گئی ہے۔مصنوعی قیمتوں میں اضافے کے خطرات اور مارکیٹ کے ممکنہ مسائل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
دیگر اہم نکات:
تینوں ماڈلز میں نفاذ کی افادیت، ممکنہ چیلنجز اور شفافیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصدیق کے بعد دی جائے گی۔یہ ریلیف پیکج عوام کو فوری سہولت فراہم کرنے اور مارکیٹ میں قیمتوں کے غیر ضروری اضافے سے بچانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔