لاہور: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار چینی شہری جاں بحق

 کار کی ٹکر سے سڑک کی دوسری جانب جا گر نے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، ڈرائیور کی تلاش 
لاہور(کرائم رپورٹر) کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار چینی شہری جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق چینی شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے باعث موٹر سائیکل سوار سڑک کی دوسری جانب جا گرا اور وہاں سے گزرنے والی ایک دوسری گاڑی سے بھی ٹکرا گیا جس کے نتیجے  میں چینی شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے،  پولیس کا کہنا ہے کہ  حادثے کا باعث بننے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حادثے میں ملوث کار کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،