کم عمر موٹر سائیکل سوار بچہ حادثے میں جاں بحق

12 سالہ احمد رسول پور چیک پوسٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگیا
دیپالپور،بصیرپور(خصوصی رپورٹ  )رسول پور چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے کم عمر موٹر سائیکل سوار بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مقامی پولیس کی موجودگی میں آر ایچ سی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت 12 سالہ احمد ولد انور سکنہ قلی پھاٹک منڈی احمد آباد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔