نارتھ ناظم آباد میں فوڈ رائیڈر کی ہلاکت کے واقعے میں گاڑی میں سوار چار نوجوان زیر حراست
کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے دوران دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، جبکہ شاہ لطیف ٹان میں حادثے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں فوڈ رائیڈر کی ہلاکت کے واقعے میں گاڑی میں سوار چار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح نارتھ ناظم آباد میں میٹرک آفس کے قریب دل پسند سوئٹس کے سامنے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ امتیاز کے نام سے ہوئی، جو اورنگی ٹان کے علاقے بنارس ٹان کا رہائشی اور فوڈ رائیڈر تھا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ متوفی کے دوست کے مطابق امتیاز رات بھر کام کرنے کے بعد آخری آرڈر لے کر ڈی اے چورنگی جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ دوست نے الزام لگایا کہ گاڑی میں سوار افراد مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے۔ اس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے امتیاز کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا