اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سمارٹ لاک ڈان کی کوئی بات زیر بحث نہیں آئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات سے متعلق امور پر غور کیا گیا، تین ماہ کے لیے تھری ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام عوامی نمائندوں کی ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے کہ وہ عوام کو حکومتی ریلیف اور دیگر معاملات کے حوالے سے گائیڈ کریں، اسلام آباد بند ہونے نہیں جا رہا۔