پنجاب حکومت کا سمارٹ لاک ڈائون نافذ نہ کرنے کا فیصلہ

 حکومت کی جانب سے متبادل اقدامات  کا فیصلہ ‘کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے پر غور 
لاہور(سپیشل رپورٹر)مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی گئی سفارشات میں سمارٹ لاک ڈائون نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع حکومتِ پنجاب کے مطابق توانائی بچت کے لیے سمارٹ لاک ڈائون پر اتفاق نہ ہو سکا، تاہم حکومت کی جانب سے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے پر غور بھی کر لیا گیا۔کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں مزید فیصلوں کی توسیع پر غور ہوگا جبکہ پہلے اجلاس کے فیصلوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی۔