راولپنڈی‘اسلام آبا‘سیالکوٹ‘پسرور‘نارووال ‘شیخوپورہ‘فیروز والاسمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی
راولپنڈی‘پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے’راولپنڈی شہر کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے کے اطراف متعدد نشیبی رہائشی و کمرشل علاقوں میں بارش اور نالوں کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ‘نوشہرہ مون سون کی شدید بارشیں کئی علاقے زیر آب۔چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے قریب گاوں میں غریب محنت کش کا خستہ حال کمرے کی چھت اور دیوار گرنے سے والدہ اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی۔ ریسیکو 1122کے مطابق مقامی لوگوں اور ریسکیو1122نے چھت کے ملبے سے گھر کے افراد کو نکال کر میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا گیا