نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد جنگی جنوں میں مبتلا بھارت ہتھیاروں کی دوڑ میں کود پڑا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اگلے ایک سے دو سال میں 47کروڑ ڈالر ڈرونز پرخرچ کرے گا،یہ ڈرون ٹیکنالوجی کیلئے بھارت کے گذشتہ بجٹ سے 3گنا زیادہ ہے۔بھارتی حکومت نے رواں ماہ ہتھیاروں کیلئے 4.6ارب ڈالر ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دی،بھارتی فوج اس فنڈ سے زیادہ سے زیادہ ڈرون حاصل کرنا چاہتی ہے۔