اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا مرتکب:اقوام متحدہ

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا مرتکب:اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے پہلی بار اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن کی تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی افواج نے گھروں، شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر بمباری کی، جس میں متاثرین کا نصف سے زیادہ حصہ خواتین، بچے اور بزرگ تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت اعلیٰ حکام نے اس جارحیت کی حمایت کی اور اسے آگے بڑھانے پر زور دیا۔ کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فوج اور حکام کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کو مکمل یا جزوی طور پر ختم کرنا ہے۔

کمیشن کی سربراہ ناوی پیلی نے کہا کہ بیانات اور کارروائیوں کا جائزہ لینے کے بعد ثابت ہوا کہ اسرائیل نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔دوسری جانب، اسرائیلی حکومت نے اس رپورٹ کو "جھوٹا اور توہین آمیز" قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔