ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کر کے کیس واپس لیا، عدالت نے ضمانت منظور کرلی

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کر کے کیس واپس لیا، عدالت نے ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد: ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کو معاف کرنے کے بعد عدالت سے روانہ ہو کر خاموشی توڑ دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران سامعہ حجاب نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا کہ انہوں نے ملزم کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے حسن زاہد کی ضمانت 20 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔سامعہ حجاب نے بعد میں سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہیں معاف کرنے کی اصل وجہ ملزم کے والدین کی جانب سے ذاتی طور پر معافی مانگنا تھی۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ان کے حق میں 75 فیصد حمایت تھی، جبکہ صرف 25 فیصد تنقید کر رہے تھے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی، جس میں تفتیشی افسر محمد اسحاق نے عدالت کو بتایا کہ مدعیہ نے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔ عدالت نے سامعہ سے استفسار کیا کہ کیا وہ کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں، جس پر سامعہ نے کہا کہ کیس طے ہوگیا ہے اور وہ کوئی اعتراض نہیں رکھتی۔اس فیصلے کے بعد عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کر دی اور سامعہ حجاب نے میڈیا اور عوام کے سوالات کے باوجود معاملے پر خاموش رہنے کو ترجیح دی۔