ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں اور الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے اہم انکشافات کر دیے۔
انہوں نے حسن زاہد کے ساتھ ہونے والی چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی عوام کے ساتھ شیئر کیے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔تفصیلات کے مطابق سامعہ حجاب نے اپنی نئی ویڈیو میں بتایا کہ وہ گزشتہ تین روز سے ڈپریشن کے باعث سو نہیں سکیں۔ حسن زاہد کی جانب سے وائرل کیے گئے اسکرین شاٹس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "میرا اس شخص سے کوئی تعلق نہیں، تعلق ہوتا یا نہ ہوتا، اس طرح کی گھٹیا حرکت کرنا کسی طور درست نہیں تھا۔"سامعہ نے مزید کہا کہ اب معاملے کو اصل رخ سے ہٹانے کے لیے ان پر پیسے لینے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حسن زاہد نے ان کے اکاؤنٹ سے پیسے چوری کیے اور میسجز بھی ڈیلیٹ کر دیے، بعد ازاں انہیں 3 لاکھ روپے واپس کیے۔ "حسن کو شروع سے ہی پیسے مانگنے کی عادت تھی، اور میں نے جو کچھ بھی اسے بھیجا، وہ سب میرے اپنے کام کی رقم تھی۔"
ٹک ٹاکر نے اس دوران واضح کیا کہ وہ غیر خاندانی عورت نہیں ہیں اور ان کے ساتھ بہت گھٹیا حرکت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "جس عورت کو حسن زاہد نے شادی کے لیے پرپوز کیا اور اپنے گھر کی عزت بنانے کا سوچا، آج وہی عورت اس کے لیے مذاق اور الزام تراشی کا نشانہ بنائی جا رہی ہے۔"سامعہ حجاب نے آخر میں تمام اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سچائی عوام کے سامنے رکھ دی ہے اور اب ہر کوئی خود فیصلہ کرے۔