اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا اور دھمکیاں دینے کے معاملے کی سماعت ہوئی، جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت کے سامنے پیش ہوئے، تاہم مدعیہ سامعہ حجاب خود عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی ان کی جانب سے وکیل موجود تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مدعیہ وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر مدعیہ کا کوئی بھائی یا والد موجود ہے تو وہ عدالت میں پیش ہو جائے، بصورت دیگر مدعیہ کو خود حاضر ہونا ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر سامعہ حجاب آج پیش ہو سکتی ہیں تو بہتر ہے، ورنہ آئندہ سماعت کی تاریخ دی جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے مدعیہ کی پیشی تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔