پشاور(خصوصی رپورٹ)آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئی ہیں۔