پشاور(خصوصی رپورٹ ) پشاور میں پہلی بار گریڈ 18 کی پولیس افسر ریشم جہانگیر کو ایس پی آپریشنز کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ریشم جہانگیر نے بطور ایس پی فقیر آباد سرکل چارج سنبھال لیا۔ذمہ داریاں سنبھالتے ہی انہوں نے دفتر کے دروازے عام شہریوں کیلئے کھول دئیے اور عوامی شکایات سنیں۔ایس پی ریشم جہانگیر کا کہنا ہے کہ پولیس میں جینڈر کی کوئی تفریق نہیں، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف مثر کارروائی ان کی اولین ترجیح ہو گی۔