ریلوے پولیس سٹیشن ،پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ریلوے پولیس سٹیشن میں تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات کردی گئی بتایا گیا ہے کہ سمیعہ یاسمین کو ایس ایچ او لاہور ریلوے پولیس اسٹیشن تعینات کردیا گیا۔ایس ایچ او لاہور اسٹیشن علی ممتاز کو ایس ایچ او سیالکوٹ پولیس اسٹیشن تعینات کردیا گیاشاہدریاض کو ایڈیشنل ایس ایچ او لاہور پولیس اسٹیشن تعینات کردیا گیاایس پی ریلوے پولیس لاہورنے نوٹیفیکیشن جاری کردیا