لاہور ریلوے پولیس میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات

سمیعہ یاسمین کو ایس ایچ او لاہور ریلوے پولیس سٹیشن‘شاہدریاض کو ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کردیا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹر)سمیعہ یاسمین کو ایس ایچ او لاہور ریلوے پولیس سٹیشن تعینات کردیا گیا۔ایس ایچ او لاہور سٹیشن علی ممتاز کو ایس ایچ او سیالکوٹ پولیس سٹیشن تعینات کردیا گیا۔شاہدریاض کو ایڈیشنل ایس ایچ او لاہور پولیس سٹیشن تعینات کردیا گیا۔ایس پی ریلوے پولیس لاہورنے نوٹیفیکیشن جاری کردیا