سکولوں میں بچیوں کو ویکسی نیشن والدین کی اجازت سے مشروط

نو سے چودہ سال کی آٹھ لاکھ بچیوں کو27 ستمبر تک ویکسین لگائی جائے گی
لاہور(خصوصی رپورٹ)سکولوں میں بچیوں کو کینسر سے بچائو کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اعتراضات کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے ویکسین والدین کی اجازت سے مشروط کردیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سی ای اوز کو ہدایات جاری کردیں۔ محکمہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ والدین کی طرف سے تحریری رضامندی کے بعد بچوں کو ویکسین لگائی جائے۔نو سے چودہ سال کی بچیوں کو کینسر سے بچائو کی ویکسین لگائی جائے گی۔کینسر سے بچائو کیلئے آٹھ لاکھ بچیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔محکمہ صحت کا ٹرینڈ عملہ سکولوں میں بچیوں کو ویکسین لگائے گا،کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین 15 سے 27 ستمبر تک لگائی جائے گی۔