سروائیکل کینسر :ویکسی نیشن میں مشکلات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں سیلاب کی صورت حال کے باعث سرو ائیکل کینسر سے بچا ئو کیلئے ویکسی نیشن میں مشکلات کاسامنا ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے کو ششیں جا ری ہیں اور2دن میں40فیصد ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ حفاظتی ٹیکہ جات وزارت قومی صحت ڈاکٹر صوفیہ یونس نے دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 9تا14سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچا ئو کی ویکسین لگائی جا رہی ہے ،دو دن میں سندھ میں60فیصد اور پنجاب میں 40فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا پاکستان میں سالانہ پانچ ہزار خواتین سروائیکل کینسر کاشکار ہورہی ہیں جن میں سے 3 ہزار جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ ڈاکٹر صوفیہ یونس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور عالمی امدادی اداروں نے پہلے مرحلے کیلیے ایک کروڑ13لاکھ سے زیادہ ویکسین مفت فراہم کی ہیجبکہ عالمی ادارہ صحت نے ملک بھر میں49ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن کی تربیت دی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا 140سے زیادہ ممالک میں ویکسی نیشن ہوئی ہے اور سروائیکل کینسر سے بچا ئو کی ویکسین کے ابھی تک کوئی مضر اثرات سامنے آ ئے اور نہ ہی کو ئی ری ایکشن ہوا ہے۔یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور اس حوالے سے نقصان کی باتیں محض افواہیں ہیں۔