احتجاج کیس ،آصف خان، فضل محمود ،ساجد مہمند کی درخواستیں عدم پیروی پرمنسوخ
فیض آباد احتجاج مقدمہ ، عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی ختم ،سماعت ملتوی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف خان، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔پی ٹی آئی کے ایم این ایز تھانہ کوہسار میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے بعد فیض آباد کے مقام پر ہونے والے احتجاج کے مقدمہ میں عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی ختم کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے سماعت کے دوران عامر کیانی کے خلاف اشتہاری ملزم کی کارروائی ختم کر دی تاہم کیس میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔