پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ خان اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اسٹائل کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔
عائزہ خان اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔حال ہی میں، اداکارہ نے اپنے ایک نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ آف وائٹ رنگ کے ہائی نیک بلاؤز اور اسی رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آ رہی ہیں۔جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، تو صارفین نے فوری طور پر نوٹ کیا کہ عائزہ خان نے یہ اسٹائل عالیہ بھٹ سے نقل کیا ہے۔یاد رہے کہ جون میں، بالی ووڈ فلم ’عمراؤ جان‘ کی ریلیز کے موقع پر، عالیہ بھٹ نے ریکھا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گلابی رنگ کے ہائی نیک بلاؤز اور ساڑھی پہنی تھی۔
اب، عائزہ خان کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد، سوشل میڈیا صارفین ان پر عالیہ بھٹ کا انداز اپنانے کا الزام لگا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ عائزہ خان بالی ووڈ سے اتنی متاثر کیوں ہیں؟دوسرے صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دوسروں کے اسٹائل کو کاپی کرنا کب بند کریں گے، اور اب انہیں ’کاپی کیٹ‘ کہنا شروع کر دیا ہے۔