برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کسی کو بھی سڑکوں پر اس کے رنگ یا پس منظر کی بنیاد پر خوفزدہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، تاہم کسی کو پولیس پر تشدد کرنے یا رنگ و نسل کے باعث دوسروں کو ڈرانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سر کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں مزید کہا کہ برطانوی پرچم ہمارے متنوع ملک کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے تشدد یا تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔یہ بیان لندن میں ہفتے کے روز ہونے والے دائیں بازو کے اینٹی امیگریشن مارچ کے بعد سامنے آیا، جس میں جھڑپوں کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی اور 25 مظاہرین گرفتار ہوئے۔