ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (16 ستمبر) کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 دسمبر 1994 کو ہر سال 16 ستمبر کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ زمین کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے والی اوزون تہہ کی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔1974 میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تیزی سے متاثر ہونے پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ 75 برسوں میں اس کا وجود ختم ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اوزون تہہ کے خاتمے سے زمین کا درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ رہا ہے، قطبین کی برف تیزی سے پگھل رہی ہے اور دنیا کے ساحلی شہر غرق آب ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے اور مضر اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔