ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اور اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے بارشوں کے انداز بدل دیے ہیں اور پنجاب کو تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کرائی ہیں اور "پلانٹ فار پاکستان" مہم کا آغاز کیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبہ گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اور اوزون کے تحفظ میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ فضا، پانی اور زمین آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنائے جا سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور صوبے میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔