امریکا اور چین کا مذاکرات کے ذریعے کاروباری تنازعات حل کرنے پر اتفاق

امریکا اور چین کا مذاکرات کے ذریعے کاروباری تنازعات حل کرنے پر اتفاق

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاملات، بشمول ٹک ٹاک کی فروخت، مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 19 ستمبر کو براہِ راست گفتگو ہوگی۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے 15 ستمبر کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد اعلان کیا کہ امریکا اور چین نے معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

تاہم حکام نے واضح کیا کہ معاہدے کی تجارتی شرائط پر تفصیل عام نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق یہ ڈیل دراصل دو نجی فریقوں کے درمیان ہے، لیکن تجارتی شرائط پر اتفاق رائے پیدا کر لیا گیا ہے۔