حماس کو عسکری اور سیاسی طور پر شکست نہیں دی جا سکتی،اسرائیلی آرمی چیف

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی ) سرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے  اعتراف کیا  ہے کہ غزہ پر قبضہ کرکے بھی حماس کو عسکری و سیاسی شکست نہیں دی جا سکتی۔اسرائیلی  نشریاتی ادارے کے  مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کو بتایا ہے کہ غزہ شہر پر مکمل قبضے  کیلئے چھ ماہ درکار ہوں گے، تاہم اس کے باوجود حماس کو عسکری اور نہ ہی سیاسی طور پر شکست دی جا سکتی ہے۔یہ بریفنگ ایسے وقت میں دی گئی جب نیتن یاہو کی ہدایت پر اسرائیلی فوج غزہ شہر میں کارروائیاں بڑھاتے ہوئے پورے کے پورے رہائشی علاقے تباہ کر رہی ہے اور اس انتباہ کو نظر انداز کر رہی ہے کہ اس سے قیدیوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق  ہے