اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ملٹری اکیڈمی میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغازہوگیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 01 دسمبر 2024ء سے آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغازہوا۔یہ تربیت پانچ ماہ پر محیط ہو گی جس میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس بنیادی عسکری تربیت حاصل کرینگے۔پی ایم اے پاکستان کی بری فوج کا اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے جو پاکستان کی دفاعی قوت میں قابل اور پیشہ ور قیادت کا اضافہ کرتا ہے۔