غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو شہید، زخمی کیا گیا، سابق آرمی چیف ہرزی
70 ہزار افراد نکل سکے، اسرائیل غزہ میں منظم طریقے سے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے
غزہ ،تل ابیب،واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اسرائیل پہنچتے ہی شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے بمباری تیز کردی ہے، صیہونی فوج نے تازہ حملوں میں مزید 53 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ 30 سے زائد رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو تنازع کے مستقبل سے متعلق بات کرنے کے لئے و روزہ دورے پر اسرائیل میں ہیں ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد غزہ شہر پر مکمل قبضہ کرنا ہے، جہاں تقریبا دس لاکھ فلسطینی پناہ گزین ہیں، اور وہ فلسطینی تنظیم حماس کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل نے حماس کے آخری ٹھکانے پر بھی حملے تیز کر دئیے ہیں