قطر امریکا کا خاص اتحادی ، اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا، ٹرمپ

 قطرکے امیر عظیم رہنما ،روس پر پابندیاں لگانے کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطرامریکہ کا  بہترین اتحادی  ہے، اس کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطرکے امیر  عظیم رہنما ہیں۔   امریکی صدر  ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ  قطر  پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے ان کا کیا پیغام ہے؟،جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ اس حوالے سے  اسرائیل کو  بہت محتاط رہنا ہوگا،  انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔ اس موقع پر  روس پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  امریکی صدر نے کہا کہ روس پرپابندیاں لگانے کیلئے تیارہیں