ہماری مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا جنرل ساحر شمشاد

ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی،اس سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات ہیں
 مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ، مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کو ایک اہم ضرورت سمجھتا ہوں : اپنے اعزاز میں الوادعی تقریب سے خطاب
راولپنڈی (آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانے کہا ہے  ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے،اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی ، مشترکہ تعاون  اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے اعزاز میں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں منعقدہ الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے،اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محیط ہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزانے کہا کہ ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی ، مشترکہ تعاون  اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا، میں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ، مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کو ایک اہم ضرورت سمجھتا ہوں نا کہ ایک خواہش۔یہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ایک ناگزیر تنظیمی اصلاح ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کو ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک مکمل  بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح افواج ، نظام کیلئے ایک عملی ضرورت ہے ‘ ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا