اسلام آباد بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ممکنہ اہداف میں شامل، احتیاط کی ضرورت ہے
اسرائیل اور اکھنڈ بھارت دونوں فریق انفرادی طور پر اپنے عزائم میں ناکام ہو چکے
اسلام آباد(آ ئی این پی )سینئیر سیاستدان اور چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت گٹھ جوڑ سے چوکنا رہنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے، لہذا غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے گٹھ جوڑ سے ہے، کیونکہ دونوں فریق
انفرادی طور پر اپنے عزائم میں ناکام ہو چکے ہیں۔