ہائبرڈ خطرات میں سائبر حملے، غلط معلومات پھیلاناوغیرہ شامل ہے:کمانڈر گرائنکیوچ
مونز(یواین پی)نیٹو کے اعلی فوجی کمانڈر الیکس جی گرائنکیوچ نے کہا ہے کہ نیٹو رکن ممالک کو ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔بیلجیئم کے شہر مونز کے قریب نیٹو اتحاد کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں نیٹو کے اعلی فوجی کمانڈر الیکس جی گرائنکیوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائبرڈ خطرات میں سائبر حملے، غلط معلومات پھیلانا، تخریب کاری اور ڈرون کا استعمال شامل ہے۔