ہیلتھ کیئر کا مقصد انسان کو بیمار ہونے سے بچانا ہے: وزیر صحت

 ملتان(یواین پی)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے  ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں عالمی معیار کی سہولیات، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی ماحول قابل تحسین ہے، ایسے ادارے مایوسی کے ماحول کے خاتمے اور نوجوانوں میں امید پیدا کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سکول آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہیلتھ کیئر کا مقصد صرف ہسپتال بنانا نہیں بلکہ انسان کو بیمار ہونے سے بچانا ہے،صحت کے شعبے میں ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور بیماریوں کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے۔