2024 میں صحت کی خدمات کو نشانہ بنانے والے تشدد یا رکاوٹ کے 39 واقعات رپورٹ ہوئے
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں منظم مسلح گروہوں کی جانب سے طبی عملے پر تشدد اور ان کے کام میں رکاوٹ کے واقعات 2024 کے مقابلے میں تین گنا سے زیادہ بڑھ گئے، جن میں زیادہ تر نشانہ ویکسی نیشن مہمات کو بنایا گیا۔ ہیلتھ ان کانفلکٹ کولیشن (ایس ایچ سی سی)کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں صحت کی خدمات کو نشانہ بنانے والے تشدد یا رکاوٹ کے 39 واقعات رپورٹ ہوئے۔اس کے مقابلے میں 2023 میں ایسے 12 اور 2022 میں 16 واقعات رپورٹ ہوئے تھے