سپریم کورٹ تجاوزات کی اجازت یا حوصلہ افزائی نہیں کرے گی:چیف جسٹس

 سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس‘سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کی مجوزہ تعمیر کے ماسٹر پلان کی منظور ی دی گئی
اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کسی بھی قسم کی تجاوزات کی اجازت یا حوصلہ افزائی نہیں کرے گی۔وہ سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کی مجوزہ تعمیر کے ماسٹر پلان کی منظور ی دی گئی ۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس عامر فاروق، رجسٹرار محمد سلیم خان نے شرکت کی۔ سندھ کے چیف انجینئر نے منصوبے پر چیف جسٹس اور کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔منصوبہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کیا جائے گا۔منصوبے میں عدالتوں، دفاتر، عوامی سہولیات اور وکلا کے لیے سہولتیں شامل ہوں گی۔موجودہ مقام پر توسیع کی تجویز کو غیر پائیدار اور ناقابلِ عمل قرار دیا گیا۔کمیٹی نے منصوبہ نئے مقام پر منتقل کرنے اور برساتی نالے سے رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ تمام منصوبے قانونی، ماحولیاتی اور شہری اصولوں کے مطابق کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔