پالیسیوں کو عالمی فلمی رحجانات کے مطابق ڈھالا جائے: فلم و سنیما کی بحالی سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں وزیرِاعظم کی فلم و سنیما کی بحالی سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان میں فلم سازی، تقسیم اور نمائش سے متعلق موجودہ ادارہ جاتی و ریگولیٹری ڈھانچوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کے سنیما کو ثقافتی اظہار، تخلیقی معیشت اور قومی بیانیے کے فروغ کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسیوں کو عالمی فلمی رحجانات کے مطابق ڈھالا جائے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے، مقامی مواد کی تیاری کو فروغ دیا جائے، اور ایسی فلموں کی سرپرستی کی جائے جو پاکستان کی متنوع ثقافتی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔