بہترین کارکردگی پر عملہ کو انعامات دیے ،ایڈیشنل آئی جی نے مسائل سنے
لاہور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان نے درجہ چہارم سٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین کو کیش انعامات و تعریفی اسناد دیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے درجہ چہارم کے 6 ملازمین کو نقد انعامات و تعریفی اسناد دیں۔ انعام حاصل کرنے والوں میں سرفراز پرویز، یوسف مسیح، عامر گل، جمیل جمیز، شہزاد دانیال، فاریہ حق شامل ہیں۔ درجہ چہارم کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام سے نوازا اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے جن کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔