گندم کی پیداوار میں کمی کے باوجود مارچ 2026 تک کافی ذخائر موجود ہیں :میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی )وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت اگلے ہفتے زرعی ہنگامی منصوبہ متعارف کرائے گی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ گندم کی قیمتوں کو مستحکم کرنے اور کاشتکاروں کی گندم کی کاشت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔حکومت نے پہلے گندم کی خریداری کی قیمت 4000 روپے فی من مقرر کی تھی تاکہ کسانوں کی مدد کی جا سکے لیکن بعد میں یہ قیمت مارکیٹ میں واپس آ گئی۔وزیر اعلی نے یقین دلایا کہ گندم کی پیداوار میں کمی کے باوجود مارچ 2026 تک کافی ذخائر موجود ہیں۔گڈو اور سکھر بیراج کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعلی نے سیلاب کی صورتحال اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا۔