2025 اہم ، کچھ بھی ہوسکتا ہے ،پاکستان تبدیل ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے ،میڈیا سے گفتگو
خیرپور(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اگلے وزیراعلیٰ سندھ کا نام بتا دیا۔ سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ ہمارا وزیر اعلیٰ لے لو اپنا دے دو یہ بیان آتے رہتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور وزیراعلیٰ ہونگی۔پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ 2025اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے، پاکستان 2025میں تبدیل ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی فنڈز کی ضرورت ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی کا عروج 2024کے ساتھ ختم ہوگیا ہے، یہ سال بانی عمران خان کے لیے بھاری ہے۔منظور وسان نے مزید کہا کہ 31جنوری تک بانی پی ٹی آئی مذاکرات بڑھاتے رہیں گے، چاہے احتجاج کی جتنی کالیں دیں کوئی فرق نہیں پڑتا، 2025میں پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ جائیں گے۔