بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گیا

بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

 اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ وفد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمٰن شامل ہیں۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود کے مابین ملاقات ہوئی ہے، جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، ملک احمد خان، اور احد خان چیمہ بھی شریک تھے۔ یہ ملاقات دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی مذاکرات اور قومی امور پر تبادلہ خیال کے لیے ہوئی ہے، جس کا مقصد سیاسی اتحاد اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے اقدامات پر غور کرنا ہے۔