پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطے تیز کر دیے گئے ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پارٹی رہنماؤں اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سندھ و پنجاب حکومت کے درمیان تناؤ پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، جس میں صدرِ مملکت نے وزیرِ داخلہ کو سیاسی معاملات میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔مذاکرات کے لیے ماحول تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ رواں ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔