اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس بند کر دیے گئے

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس بند کر دیے گئے

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کے تحت مختلف دفاتر، مساجد اور مدارس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدامات وفاقی انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے ہیں تاکہ تنظیم کے خلاف قانونی اور حفاظتی اقدامات کو موثر بنایا جا سکے۔ 

مرکزی دفتر: ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک کو سیل کیا گیا ہے۔
مدینہ ٹاؤن سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس کو بند کیا گیا ہے۔
مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ، نئی آباد بھارہ کہو اور مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری، نئی آبادی بھارہ کہو بھی سیل کی گئیں۔
یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی، شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو کو بند کیا گیا ہے۔
مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو کو بھی سیل کیا گیا ہے۔
یوسی 14 کا دفتر ٹی ایل پی، مسجد و مدرسہ ٹی ایل پی، واقع سیری چوک پھلگراں کو بند کیا گیا ہے۔
یہ کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے اور تنظیم کے خلاف اقدامات کے تحت کی گئی ہیں۔