پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت سے وابستہ مساجد اور مدارس کے اخراجات کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مدارس اور مساجد کے لیے مجموعی طور پر 74 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم محکمہ خزانہ کے اعتراضات کے بعد بجٹ میں نظرثانی کی گئی اور رقم کم کر کے 30 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت سے منسلک مساجد و مدارس کے انتظامی اخراجات محکمہ اوقاف کی نگرانی میں پورے کیے جائیں گے۔ ان اخراجات میں تنخواہیں، بجلی، گیس اور دیگر متفرق اخراجات شامل ہیں، جو اکتوبر 2025 سے جون 2026 تک ادا کیے جائیں گے۔