شاہ رخ خان کا ’’دسترخوان‘‘ پر کھانے کی سنت پر زور، مداحوں میں وائرل ویڈیو

شاہ رخ خان کا ’’دسترخوان‘‘ پر کھانے کی سنت پر زور، مداحوں میں وائرل ویڈیو

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ زندگی کے بارے میں مثبت سوچ اور نصیحتوں کے لیے بھی مشہور ہیں۔

 حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں وہ مداحوں کو زمین پر بیٹھ کر کھانے کی اہمیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔شاہ رخ خان کہتے ہیں: "ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں، یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ دسترخوان وہ جگہ ہے جہاں زمین پر بیٹھ کر کھایا جاتا ہے، اور اس انداز میں کھانے سے معدے کا ایک تہائی حصہ دب جاتا ہے، جس سے پیٹ مکمل بھرنے کے باوجود سیر ہونے کا احساس ہوتا ہے۔کنگ خان نے کہا کہ کھانے کے دوران خود کو ضرورت سے زیادہ بھرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اور تھوڑی بھوک باقی رکھنا جسم کے لیے فائدہ مند ہے۔ویڈیو میں شاہ رخ خان مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگرچہ وہ اس کے سائنسی پہلو سے واقف نہیں، لیکن انہیں یقین ہے کہ یہ کھانے کا بہترین طریقہ ہے۔ویڈیو میں شاہ رخ خان کی سادہ اور منظم زندگی کے پہلو کو مداحوں نے خوب سراہا۔

پیشہ ورانہ زندگی:

شاہ رخ خان حال ہی میں 70 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتا۔وہ اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے، جس میں دیپیکا پاڈوکون اور ان کی بیٹی سہانا خان اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔